بھابھی پر تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

06-05-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت پولیس نے گوجرانوالہ میں بھابھی پر تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر لڑکی کے بھائی نے سسرال میں بہن پر تشدد اور تیزاب گردی کی شکایت کی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر جا کر خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھجوایا اور تشدد کرنے والے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے،  خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔