گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹ گرفتار
06-05-2024
(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور سرکل کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے ایجنٹ امجد اور علی اسلم کو گرفتار کیا جو پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹور رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ایجنٹس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے خط لکھا تھا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں پاسپورٹ دفاتر کے باہر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گی۔