کاہنہ: دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک سوار جاں بحق
06-05-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک سوار زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا اور زخمی کو سپتال منتقل کر دیا ہے۔