عدالتی احکامات کی خلاف ورزی: ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری

06-05-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج ارشد جاوید نے موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔