پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے کرایوں میں30فیصد کمی

06-05-2024

(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جانے والی پروازوں پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ایئرلائن کے رعایتی کرایوں سے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے ریاض، دمام اور القسیم جانے والے مسافر اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ پی آئی اے مسافر 10جون سے 18 جون تک رعایتی ٹکٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔