مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم
06-05-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اس کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیوں کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔