ماحولیاتی تحفظ کا دن: پنجاب میں ' سے نوٹو پلاسٹک' مہم کا آغاز
06-05-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے آج سے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ '' سے نو ٹو پلاسٹک'' مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔