اے این ایف کی کارروائیاں ،64 کلوسے زائد منشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

06-05-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے4 کارروائیوں کےدوران 64 کلو سے زائدمنشیات برآمدکرلی جبکہ2ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں فیصل آباد، راولپنڈی، گوادر اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 63 کلو600گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ کارروائی میں 918 گرام ہیروئن،44 گرام ویڈ برآمدکرلی گئی ۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔