انسداد پولیو مہم ، پہلے روز 13 لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

06-04-2024

(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم پنجاب کے 6 اضلاع میں جاری ہے۔

انسداد پولیو مہم کے تحت پہلے روز لاہور میں 3 لاکھ 86 ہزار، راولپنڈی میں 1 لاکھ 58 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، ملتان میں 2 لاکھ 98 ہزار جبکہ فیصل آباد میں 2 لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، اوکاڑہ میں 1 لاکھ 91 ہزار اور میانوالی میں 986 بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی اور میانوالی میں مہم صرف مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روزہ ہو گا، مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینے پولیو کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں، گرم موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت اور پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔