یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ثقافتی اور ماحولیاتی نمائش کا انعقاد

06-04-2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ثقافتی اور ماحولیاتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش میں طالبات کے چائنیز تھیم کے ذریعے بنائے گئے طرح طرح کے ملبوسات کے ڈیزائن اور پینٹنگز پیش کی گئیں، نمائش کا افتتاح چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کیا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے پاک چین کی دوستی اجاگر ہو رہی ہے، مستقبل میں بھی پاکستان اور چین مل کر کام کریں گے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کا کہنا تھا ہم اپنے سٹوڈنٹس کو پریکٹیکل ورک کرنا سکھاتے ہیں، پاک چین دوستی کو بڑھانے اور کلچر کو پروموٹ کرنے کے لئے اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی طالبات کا کہنا تھا ہم نے چینی کلچر پر ریسرچ کر کے یہ ڈیزائن بنائے ہیں۔ نمائش میں موجود شرکا کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے۔