نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں بلاک کر دی گئیں

06-04-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں بلاک کی گئیں۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے کو یومیہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں، اب تک 90 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمیں بحال کی جا رہی ہیں۔ ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ اب تک 14 ہزار سمیں بحال ہو چکی ہیں۔