ٹی 20 ورلڈ کپ: سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

06-04-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے میچ کو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

برج ٹاؤن میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں سکاٹ لینڈ کے کپتان رچی برنگٹن نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روکنا پڑا، اس سے قبل ٹاس کے بعد بارش کے باعث میچ کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا تھا۔ بارش رکنے کے بعد میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے، انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل جونز 45 اور جارج مونسی 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔