3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ تک اضافہ
06-04-2024
(لاہور نیوز) نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی، جولائی اور اگست کے لئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔