پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

06-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ دوسرے روز بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 618 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 957 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 75 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔