عمران اور اہلیہ کی طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کیخلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ

06-04-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئی نیب انکوائری میں طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کی کازلسٹ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئی انکوائری میں نیب طلبی کے نوٹسز چیلنج کر رکھے ہیں۔