ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بابراعظم کو سپورٹ کیلئے ان کی فیملی امریکا پہنچ گئی

06-03-2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ حاصل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے جبکہ بابرکی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ 2  ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔