وہ کونسی سبزیاں اور پھل ہیں جنہیں کھانے سے پہلے لازمی دھونا چاہیے؟جانئے
06-03-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے چند ایسی سبزیوں اور پھلوں سے متعلق بتا دیا جنہیں استعمال سے پہلے دھونا لازمی ہے۔
تحقیق کے مطابق تمام پھلوں اور سبزیوں میں سے تقریباً تین چوتھائی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوکر سُپر مارکیٹ یا ڈیلیوری آرڈر میں آتے ہیں۔تحقیق میں سائنسدانوں نے 46 پھلوں اور سبزیوں کے 46,569 نمونوں کا تجزیہ کیا،سائنسدانوں کو ایسے 13 پھل اور سبزیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی سطح پر دوسروں کے مقابلے زیادہ کیڑے مار ادویات کے اثرات موجود تھےجن میں سرفہرست اسٹرابیری پائی گئی۔ لہٰذا اسٹرابیری،پالک،کیلے،سرسوں کا ساگ۔آلوچہ ،ناشپاتی،آڑو،سیب ،انگور، شملہ و دیگر مرچیں،بلیو بیریز،چیری،سبزپھلیاں ان تمام کو استعمال سے پہلے اچھی طریقے سے دھونا نہ بھولیں۔ تحقیق میں اسٹرابیری، سیب، چیری، پالک، آڑو اور انگور کے 90 فیصد سے زیادہ نمونوں میں دو یا زیادہ مختلف کیڑے مار ادویات کی باقیات پائی گئیں جبکہ تمام 13 پھلوں اور سبزیوں پر کل 210 مختلف کیڑے مار ادویات کے اثرات پائے گئے۔