'ملالہ کچھ تو شرم کرو'سابقہ اداکارہ مشی خان نوبل انعام یافتہ بر برس پڑیں

06-03-2024

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ملالہ کاؤ گرل بن کر ہالی ووڈ کی کامیڈی ویب سیریز میں آرہی ہیں۔بڑے ہی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ فلسطین میں معصوم بچوں کا بےرحمی سے قتل کیا جارہا ہے اور ہماری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی غزہ کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے کاؤ گرل بن کر گھوڑے پر سوار ہوکر اداکاری کررہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘جوائے لینڈ’ کی بھرپور تشہیر کی تھی اور اُس کے بعد ملالہ کو امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، ہیلری وہی خاتون ہیں جو فلسطین میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ملالہ! آپ کچھ تو شرم کرلیں، آپ کو انسانیت کے لیے آواز اُٹھانی چاہیے، فلسطین کے لیے بولنا چاہیے، آپ کو اپنی ذمہ داری کا احساس تک نہیں، مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ جس وقت آپ کو نوبل انعام ملا، اُس زمانے میں شاید چنوں کی طرح نوبل انعام تقسیم ہورہے تھے۔