فیروز خان کی دوسری شادی کے فوری بعد سابقہ اہلیہ علیزہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

06-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم یکم جون کو اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔ علیزہ سلطان نے سابق شوہر کی دوسری شادی کی تصدیق کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مختصر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیوز میں علیزہ سلطان نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات گزار رہی ہیں۔ علیزہ سلطان کی یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے علیزہ سلطان کے لیے مثبت پیغامات جاری کیے اور کہا کہ دونوں بچوں نے علیزہ کو مضبوط بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔