پاکستانی گھڑ سواروں نے امریکا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے،انٹرنیشنل ایونٹ جیت لیا

06-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گھڑ سواروں نے امریکا میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی ریاست اوکلوہاما میں ہونے والے نیزہ بازی مقابلوں میں ٹیم سلطان کے صاحبزادہ سلطان محمد بہادر عزیز نے انفرادی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عرفان وٹو اور تیسری پوزیشن امریکی رائڈر عمر رضا نے حاصل کی۔انٹرنیشنل ایونٹ کے نیزہ بازی مقابلوں میں کینیڈا، ناروے، امریکا اور پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔