نیشنز ہاکی کپ : پاکستان نے کینیڈا کو 1-8 سے شکست دیدی

06-03-2024

(لاہورنیوز) نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔

پولینڈ میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کی ایک نہ چلنے دی اور گول پرگول کیے، پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔