پنجاب بار کونسل کا چیف جسٹس کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

06-03-2024

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ انتہائی قابل اور آزاد جج ہیں، پاکستان کی وکلاء برادری ان کا احترام کرتی ہے۔ پنجاب بار کونسل نے مزید کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے مقاصد کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے۔