عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور

06-03-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔