ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پاک فوج اور ریسکیو 1122 کو فلڈ فائٹنگ کا سامان فراہم
06-03-2024
(لاہور نیوز) ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
پی ڈی ایم اے نے پاک فوج اور ریسکیو 1122 کو فلڈ فائٹنگ سے متعلق ضروری سامان فراہم کر دیا، 25 فائبر گلاس بوٹس، 15 پورٹیبل ایئر کمپریسرز، 200 لائف جیکٹس، 10 واٹر پروف ٹینٹس اور دیگر سامان ادروں کے حوالے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ریسکیو کے تعاون سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا ریلیف ڈیپارٹمنٹ بھرپور مدد کر رہا ہے،فلڈ سیزن میں تمام ادارے میدان عمل میں ہوتے ہیں۔