مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ
06-03-2024
(لاہور نیوز) مرغی مزید مہنگی ہو گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 431 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 297 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔