لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا

06-03-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی جبکہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اوگرا کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔