پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ، 22 کنفرم کیسز رپورٹ
06-03-2024
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں خسرہ کے اب تک 3397 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 187 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، خسرہ سے متاثرہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ خسرہ کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔