سیف سٹی کی فوری کارروائی، زیادتی کا ملزم گرفتار

06-03-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا صفاک ملزم گرفتار کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی، بچی کے باپ نے بتایا کہ اسکی 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، والد کے مطابق ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن  نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا، سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ایف آئی آر  بھی درج کروا دی۔ ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر سکتی ہیں۔