فٹنس پر تنقید، اعظم خان نے سوشل میڈیا سے پوسٹیں ہٹا دیں
06-03-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے فٹنس پر تنقید سے تنگ آکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔
اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے انہیں فٹنس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو موجود نہیں ہے۔