ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے

06-03-2024

(لاہور نیوز) مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر کی اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن، سروسز، گنگارام، جناح اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) میں ہڑتال جاری ہے، وائے ڈی اے نے ہسپتالوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کروا دیں، ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ تمام ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کی جائے، ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 15 سے 20 گارڈز متعین کئے جائیں۔ احتجاجی ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ہیلتھ کارڈ کا دوبارہ سے اجرا کیا جائے، سیکرٹری ہیلتھ کو تبدیل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کر رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔