اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
06-03-2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اجلاس میں محکمہ زراعت اور سکولز ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز بھی پیش کئے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں عام بحث کے دوران گنے کے حصول اور صوبے میں امن و امان پر بھی بات چیت کی جائے گی۔