اسلام پورہ: بھتہ نہ دینے پر فائرنگ، راہگیر سمیت دو افراد زخمی

06-03-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے ابدالی چوک میں  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں فہیم رضا اور راہگیر سنی نامی لڑکا شامل ہیں، دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی فہیم رضا کے مطابق دلاور گجر نے منشیات فروشی  سے منع کرنے پر فائرنگ کی، دلاور گجر نے  چند روز قبل 50 ہزار روپے بھتہ مانگا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔