ہاکی نیشنز کپ: پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا

06-02-2024

(لاہورنیوز) ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

پولینڈ کے شہر گینیز ناؤ میں کھیلے جارہے اس ایونٹ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ نہ ہوسکا۔، ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے میچ ملتوی کر دیا گیا، اب یہ میچ کل ہوگا، فرانس اور ملائیشیا کا میچ بھی بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔پاکستان اور کینیڈا کا میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے ہوگا۔