ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے امریکا جانیوالے شاہین 'بُل رائیڈنگ' دیکھنے پہنچ گئے

06-02-2024

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کیلئے امریکا پہنچنے والے قومی کرکٹرز کرکٹ بھول کر بُل رائیڈنگ کا مزہ لینے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ باولر عباس آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان امریکا کے مقبول کھیل بُل رائیڈنگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ قومی کرکٹر عباس آفریدی نے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، افتخار احمد، نسیم شاہ اور حارث رؤف موجود ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔