ٹی 20 ورلڈ کپ کا عجب شیڈول، شائقین کرکٹ چکرا گئے
06-02-2024
(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول نے شائقین کو چکرا کر رکھ دیا۔
رپورٹ کےمطابق بھارت کے تمام میچز تو رات 8 بجے شروع ہوں گے مگر دیگر ممالک کا معاملہ الگ ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ رات ساڑھے 10 بجے ہوگا، بنگلہ دیش اور سری لنکا میچ صبح 6 بجے کھیلا جائے گا، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں صبح پانچ بجے ٹکرائیں گی، آسٹریلوی شائقین کو اپنی ٹیم کے میچ رات 3 بجے اٹھ کر دیکھنا ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی امریکی یہ دیکھنا چاہے کہ بیس بال اور کرکٹ میں کیا فرق ہے تو اسے کام سے چھٹی کرنا پڑے گی، میچز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سے شروع ہوں گے۔