سعودیہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو آئندہ برس حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان

06-02-2024

(لاہورنیوز) سعودی سفیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو آئندہ برس حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کیا، نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھائیوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائے گی، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔