پی ٹی آئی کو کوئی دیوارسےنہیں لگارہاوہ خود لگ رہے ہیں: گورنر پنجاب

06-02-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا وہ خود لگ رہے ہیں۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پہلےدن سےکہہ رہے ہیں بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے، تحریک چلانےسےملک اورعوام کا ہی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) کےاتحادی ہیں، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کےمذاکرات جاری ہیں، ابھی تک پیپلزپارٹی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) فیصلہ کرے گی کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، آج کے دن تک سی ای سی نے تاحال  اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم درآمد کرنا پڑتی ہے، زراعت کےحوالے سے پالیسیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔