مریم نواز حکومت کے 100 روز: پنجاب میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز

06-02-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100دن مکمل ہو گئے، پنجاب میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔

پنجاب حکومت نے اپنے پہلے100 روز کے دوران صوبہ بھر میں 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر شروع کرادی جن کے ذریعے ایک درجن سے زائد اضلاع کی اڑھائی کروڑ آبادی مستفیدہوگی۔  سی اینڈ ڈبلیو  175ارب  روپے سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کررہا ہے جن  پر روزانہ 90ہزار گاڑیاں سفر کریں گی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوٹ پھوٹ کے شکار سنگل روڈز پر روزانہ دو سے تین حادثات رپورٹ ہوتے ہیں،سنگل روڈز کو تعمیر و مرمت کے بعد دو رویہ ایکسپریس  ویز بنایا جا رہا ہے۔ 24 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بننے سے فیصل آباد اور  چنیوٹ کے درمیان سفر 25 منٹ  میں طے ہوگا، 57.7 کلومیٹر ساہیوال سمندری ایکسپریس وے  کی تعمیر سے  دونوں شہروں کے درمیان سفر  کم ہو کر 40 منٹ کا رہ جائے گا ۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو 100 دنوں میں ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی  ہے، آنے والا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا۔