برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت برقرار
06-02-2024
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام ، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے۔
مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 416روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 287روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 237 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 6990روپے مقرر کی گئی ہے۔