پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں تعمیر ہونگی

06-02-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں بنیں گی جس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق 3 شعبہ جات  میں ڈیجیٹل میڈیا ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن اور شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کی نئی عمارتیں بنیں گی۔ پرانی عمارت میں متعلقہ شعبہ جات کیلئے کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تھی۔ اس منصوبے پر 80 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ متعلقہ منصوبہ کیلئے فنڈنگ ہائر ایجوکیشن کمیشن کرے گا۔ ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے شعبہ جات کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔