انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

06-02-2024

(ویب ڈیسک) انصاف آفٹر نون سکولوں کے لیے 1 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انصاف آفٹر نون سکولوں کو ایک ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ لاہور کے سکولوں کے لیے 20 ملین روپے جاری کیے گئے ، رحیم یار خان ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ 131 ملین کے فنڈز جاری کیے گئے ، لیہ ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 111 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔