دوران ڈکیتی مزاحمت: ڈاکوؤں نے سابق ایم ایس جناح ہسپتال کو گولی مار دی

06-02-2024

(ویب ڈیسک) نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر سابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد محمود زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ نواب  ٹاؤن  کے علاقے میں سابق ایم ایس جناح ہسپتال کے گھر پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مار کر ڈاکٹر امجد محمود کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق 2 نامعلوم ڈکیت سابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد محمود کے گھر داخل ہوئے ،آواز سن کر ڈاکٹر امجد اٹھے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ، پیٹ میں گولی لگنےسے سابق ایم ایس زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹر امجد محمود جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد کو گولی ڈاکو یا گھر کے فرد کی لگی، تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں،ڈاکٹر امجد کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلم بند کیا جائے گا۔