ٹی 20 ورلڈ کپ: دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوانیوگینی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

06-02-2024

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج ویسٹ انڈیز اور پاپوانیوگینی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں گیانا پہنچ گئیں، ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھی لندن سے امریکا پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کیخلاف کھیلے گا۔ یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔