بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے: سجل علی

06-02-2024

(ویب ڈیسک) مقبول پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ سجل علی کا اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی سے متعلق معاشرے میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ لڑکی چاہے پی ایچ ڈی کر لے لیکن اسے شادی تو آخر کرنی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ اور خیال ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ ہر انسان کو اس وقت شادی ضرور کر لینی چاہیے جب انہیں کوئی صحیح جیون ساتھی ملے، جو ان کا خیال رکھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شادی کیلئے صحیح شخص کا مطلب صرف خاتون کا خیال رکھنے والا فرد نہیں بلکہ دونوں افراد کا خیال رکھنے والا شخص ہے، اس لئے ہر کسی کو بہتر شخص ملنے پر شادی کر لینی چاہیے۔