ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بابر کی ڈی ویلیئرز سے گفتگو ، ویڈیو وائرل

06-02-2024

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سابق جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق جنوفی افریقی کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابراعظم کو مدعو کیا، اس دوران لیجنڈری مسٹر 360 نے اردو میں انہیں خوش آمدید کہا! جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے انہیں سراہا۔ دوران گفتگو بابراعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کے بلند حوصلے اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئرز اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہے کوشش کریں گے کہ میگا ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔ ڈی ویلیئرز نے بابراعظم کے طویل مدتی کیریئر کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا وہ 40 سال کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا کوئی قدم اٹھانے کو ترجیح دیں گے؟۔ جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ “سچ کہتا ہوں! مجھے نہیں معلوم کب تک کھیلوں گا البتہ ابھی اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔