لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، دو کانسٹیبل زخمی

06-02-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب پولیس مقابلہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق  نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر موجود اہلکاروں نے روکا تو ان  کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل امتیاز اور علی حمزہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے معمول کے مطابق  ناکے پر موٹر سائیکل سوار 3مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہسپتال میں زیر علاج اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے  زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔