اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

06-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی، اس سے قبل سوشل میڈیا پر ان کی رسم مایوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اس کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی ہے۔ فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔ یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، ان کے ہاں 2019 میں بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔