شاہینوں کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اعظم خان کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا

06-01-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔

سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی کوتاہی ہوگی، لوگ فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا! یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔