سانحہ 9 مئی: اعجاز چودھری کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب

06-01-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اعجاز چودھری کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت نے تفتیشی افسر اور متعلقہ تھانہ ایس ایچ او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے، عدالت نے مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔