فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی
06-01-2024
(لاہور نیوز) فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی، سزا معطلی کی اپیل سول جج عادل سرور سیال کی عدالت میں دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو شہادت کے دوران تلخ کلامی کی وجہ سے 15 دن قید و جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی، درخواست گزار عدالت میں شورٹی بانڈ جمع کرانے کو تیار ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار شریف شہری اور قانون پسند ہے، کبھی سزا نہیں ہوئی، سزا کیخلاف اپیل اسد جنید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی، اپیل پر سماعت سول جج محمد شفیق نے کی۔